12

ملتان،ضلعی انتظامیہ کا 25 فی صد سپیشل الائونس ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملازمین پر لاگو کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر کریم خان کی جانب سے کمپنی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے اس سلسلے میں حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت پنجاب کا اعلان کردہ 25 فی صد سپیشل الائونس کمپنی ملازمین پر لاگو کردیا گیا ہے،منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے مزکورہ الائونس رواں ماہ تنخواہ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور باضابطہ منظوری بھی دے دی گئی ہے،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ کمپنی ملازمین کی فلاح و بہبود اور حقوق کی فراہمی ترجیح ہے،ورکرز شہر کی باسیوں کی خدمت کیلئے مزید دلجمعی سے کام کریں تاکہ کمپنی کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں