10

ملتان،ضلعی انتظامیہ کو التوا کا شکار پنشنرز کیسیز کو فوری نمٹانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پنشنرز کی سہولت کیلئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سالوں سے التواء کا شکار پنشنرز کیسیز کو فوری نمٹانے کا حکم دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان کے تمام پنشنرز کیسیز ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر رانا اخلاق کی زیر صدارت ضلعی پنشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے پنشنرز کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ممکن معاشی تحفظ فراہم کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے تمام کیسیز بروقت نمٹانے کی ہدایت کی ہے،رانا اخلاق نے کہا کہ پنشنروں کا ریکارڈ مرتب کرکے فوری ادائیگیوں کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں مخلتف پنشن کیسز کی منظوری بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں