10

ملتان،ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندزوں کیخلاف کارروائی،50لاکھ سے زائد مالیت کا گھی اور آٹا برآمد،گودام سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی کی ہے،اس موقع پر تحصیل چوک میں گودام سے 50لاکھ سے زائد مالیت کا گھی اور آٹا برآمد کرلیا گیا ہے،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے سپیشل برانچ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ شدہ سامان قبضے میں لیکر گودام بھی سیل کردیا ہے،اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ گودام مالک عامر علی رحمانی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں