6

ملتان،ضلعی بیت المال کمیٹی کی جانب سے مالی معاونت کے چیک تقسیم تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید یاور عباس بخاری اور صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک، سینیٹر عون عباس بپی،امین بیت المال پنجاب اعظم ملک نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ غریب عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،بیت المال کمیٹیوں کو متحرک کرکے پنجاب بھر میں نہ صرف متوسط گھرانوں کو مالی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے،بلکہ معذور افراد کو وہیل چیئرز کی فراہمی،خواتین میں ہنرمندی کے فروغ کیلئے سلائی مشینوں کی فراہمی سمیت مقامی متحرک سماجی تنظیموں کو بھی مالی معاونت فراہم کرکے خدمت عوام کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن کو آگے بڑھایا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بیت المال کی ضلعی بیت المال کمیٹی کی جانب سے مالی معاونت کے چیکس کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی ملک محمداعجاز راں،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمزمل یار تقریب کے میزبان تھے اور سینئر ممبر بیت المال کمیٹی وچیئرمین دارالامان شاہد محمود انصاری تقریب کے کوآرڈینیٹر تھے،جبکہ ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں طارق عبداللہ،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب سبین گل خان ایم پی اے ملک واصف راں،ایم پی اے ملک سلیم لابر،ایم پی اے قاسم خان لنگاہ تقریب کے مہمانان اعزاز تھے،اس موقع پر وائس چیئرمین دانش خان ملیزئی،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پنجاب شاہد سرویہ،کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر راؤ امجد علی، چیئرمین اووسیز پاکستان کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر،جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ،سٹی صدر پی ٹی آئی شعبہ خواتین آصفہ سلیم ملک،ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ وحید بھٹی سمیت خواتین رہنما گلناز کاشف،ردا چوہدری،شمائلہ شاہ،غزل غازی،بدرالنساء،ذکیہ ملک،عابدہ بی بی،تسنیم کوکب،سوشل ویلفیئر آفیسران مہر مظہر عباس،محمد احمد چشتی،نندلال،سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثناء جاوید،عبدالمالک،نبیل خان،فرحان احمد،مبشرخان ممبران بیت المال کمیٹی،جام آصف،مہر آفتاب،ملک شہزاد لابر،غلام قادر،خالد معراج،ملک فاروق شریف،چوہدری ارشد سندھو،بلاول بھٹہ،سعدیہ بھٹہ،رانا یوسف،ملک جندوڈا،ڈاکٹر لیاقت ہیڈ آصف سوشیا لوجی ڈیپارٹمنٹ جامعہ زکریا کامران اشفاق،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد،سمیت سماجی تنظیموں کے رہنماؤں زاہد قریشی،ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،ڈاکٹر فاروق لنگاہ،زاہد ظہور،چوہدری منصور احمد،ملک امیر نواز، عادل محمود انصاری،نعیم اقبال نعیم،ڈاکٹر اسلم جوئیہ،یاسمین خاکوانی،نورالامین خاکوانی ودیگر معززین شہر تقریب میں شریک تھے۔تقریب میں چیئرمین بیت المال ملک اعجاز راں نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے عین مطابق ملتان ضلعی بیت المال کمیٹی عوام کے ریلیف کے لیے نہ صرف سرگرم عمل ہے،بلکہ گذشتہ دوسالوں میں کروڑوں روپے کی معالی معاونت کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں، اس کمیٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آج کی تقریب کے موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں مالی امداد کے چیک،تعلیمی سکالرشپ،میرج گرانٹس کے چیکس،سماجی تنظیموں کی اپ لفٹنگ کے چیکس سمیت معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم اور خواتین کو ہنرمند بنانے وباوقار روزگار کے حصول کیلئے سلائی مشینوں کی تقسیم ہماری اس جدوجہد کا خاصہ ہے،انہوں نے کہا ہے کہ میں پنجاب بیت المال کا بے حد مشکور ہوں،جو ہمیں بھاری بھر کم مالی گرانٹ فراہم کررہی ہے،بعدازاں سینیٹر عون عباس بپی،ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور ہنرمندی کے فروغ کے ذریعے معاشی خوشحالی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے خاص کر محکمہ بیت المال پنجاب ووفاق کی طرف سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی منصوبہ جات نہ صرف جاری ہے بلکہ ان منصوبہ جات میں وسعت بھی پیدا کی جارہی ہے،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے تقریب میں ضلعی بیت المال کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان کی کمیٹی پنجاب بھر کی کمیٹیوں میں سرفہرست ہیں،صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا ہے کہ ملتان جنوبی پنجاب کا مرکزی شہر ہے پنجاب کے باقی اضلاع کی طرح ملتان میں بھی عوامی بھلائی کی سرگرمیوں کا فروغ ہماری حکومت کاا حسن اقدام ہے،امین بیت المال پنجاب ملک اعظم نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پنجاب بیت المال نے ضلعی بیت المال کمییٹوں کو نہ صرف متحرک کررکھا ہے بلکہ ان کمیٹیوں کو بھاری بھرکم گرانٹس بھی فراہم کی گئیں ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گی،ماضی کی حکومتوں نے بیت المال کے محکمے کو مردہ کررکھا تھا لیکن ہماری حکومت نے آتے ہی ان کمیٹیوں میں جان ڈالی ان کو متحرک کیا تاکہ پسماندہ طبقات کو ریلیف مل سکیں،اس موقع پر تمام مہمانوں نے ضلعی بیت المال کمیٹی کے چیئرمین ملک اعجاز راں اور ڈویژنل ڈائریکٹر مزمل تقریب کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصار سمیت تمام ممبران بیت المال کمیٹی سوشل ویلفیئر کے افسران کی کاوشوں کو سراہا،بعد ازاں مختلف سکیموں کے حوالے سے مالی امداد کے چیک،وہیل چیئرز،سلائی مشینیں اور سماجی تنظیموں کی اپ لفٹنگ کے چیک تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں