10

ملتان،ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس،43 کروڑ کی لاگت سے24 روڈز کی اپ گریڈیشن شروع کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے کمر کس لی ہے،اس سلسلے میں انہوں نے ضلعی محکموں کو روڈز اور انفراسٹرکچر کے نئے منصوبے تجویز کرنے کا ٹاسک دیا ہے،عامر کریم خان نے کہا ہے کہ 43 کروڑ کی لاگت سے24 روڈز کی اپ گریڈیشن فوری شروع کی جارہی ہے،تاکہ شہر کا انفراسٹرکچر بہتر کیا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان انجم نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہر اولیا کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس خطے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کی فنڈنگ کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچانے کیلئے ضلعی محکمے اپنی سکیموں کا میرٹ پر انتخاب کریں اور ارکان اسمبلی کی مشاورت سے منصوبے تجویز کئے جائیں،عامر کریم خاں نے بتایا کہ سیوریج مسائل کے حل کیلئے واسا کی سکیموں کو ترجیح دی جائے گی،تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کے کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے قلعہ کہنہ سمیت تاریخی عمارات کو خوبصورت بنائیں گے اور صدیوں پرانے کلچر کو اجاگر کرکے سیاحت کو فروغ دیا جائے گا،عامر کریم خان نے ہدایت کی کہ حرم گیٹ اور النگ دیوار پر خوبصورت سیٹنگ ایریا کا پلان تشکیل دیا جائے اور شجرکاری اور لاٹیٹنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا جائے۔اس موقع پر ضلعی محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی اور ڈپٹی کمشنر نے متعدد منصوبوں کی منظوری بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں