10

ملتان،ضلعی عدلیہ میں گزشتہ روز سے موسم گرما کی تعطیلات شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی عدلیہ ملتان میں گزشتہ روز سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوگئی ہیں،صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات گزشتہ روز سے شروع ہو گئی،سیشن و سول کورٹ میں چار ہفتوں کی چھٹیاں ہوں گی،ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ماتحت عدالتوں میں تعطیلات بارے سرکلر جاری کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی چھٹیوں بارے صوبہ بھر کے سیشن ججز کو آگاہ کردیا تھا۔،تاہم 31 اگست تک جاری تعطیلات میں اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی جس کیلئے ضلعی عدالتوں میں شیڈول کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں