8

ملتان،عوامی خدمت ریونیو کچہری کا انعقاد،کمشنر نے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کی بڑھتی ہوئی پزیرائی کی وجہ سے ہر ماہ کے پہلے دو دن کبہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ صبح 10 تا دن 2 بجے تک جاری رہتی ہے۔ریونیو افسران و عملہ ایک چھت تلے عوامی مسائل کے حل کیلئے موجود رہتے ہیں،ہر ممکن کوشش کی جارہی کہ عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں