10

ملتان،عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں فاطمہ جناح ویمن کالج میں حسن قرآت، نعت و تقاریر کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں شان رحمتہ اللعالمین تقریبات بھرپور جذبہ ایمانی سے جاری ہیں،اس سلسلے میں گورنمنٹ فاطمہ جناح ویمن کالج میں مقابلہ حسن قرآت، نعت و تقاریر کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے تقریب کی صدارت کی،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی شریک تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا کی کامیابی سمیٹی جاسکتی ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے جہالت اور گمراہی کے اندھیرے چھٹ گئے،عامر کریم خان نے کہا کہ ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین تقریبات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں حقیر نذرانہ ہے،ربیع الاول کے پیغام کو سمجھتے ہوئے ہر امتی اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لاکر حقوق العباد کا خیال کرے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شان رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم تقریبات کے انعقاد کی منفرد روایت قائم کی،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مقابلے کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں