11

ملتان،غیرقانونی بھانوں کیخلاف کریک ڈاؤن،شہر میں قائم بھانے مسمار

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کے حکم پر غیر قانونی بھانہ جات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،ترجمان کمشنر کیمطابق شہر میں قائم غیر قانونی بھانہ جات کو مسمار کیا گیا،میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹیم نے ہیوی مشینری استعمال کرتے ہوئے بھانہ جات مسمار کئے،علاوہ ازیں قذافی چوک پر قائم غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ااور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرواکر پارکنگ سٹینڈ پر زبردستی فیس وصولی کرتے دو افراد کو گرفتار کروایا گیا، ترجمان کے مطابق کمشنر ڈاکٹر ارشاد کے بھتہ مافیا کی سرکوبی اور تجاوزات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت ہے، شہر میں روزانہ کی تعداد میں متعدد آوارہ کتے تلف کئے جارہے ہیں،ہائی کورٹ چوک تا کمہارانوالہ چوک تمام سٹریٹ لائٹس فعال کردی گئی ہیں،شہری بھی اپنے شہر کی خوبصورتی کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں