3

ملتان،غیر قانونی 12 کمرشل دکانیں، 2 کار کیریئر شوروم، کوکا کولا گودام سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12کمرشل دوکانیں، 2 کار کیریئر سروس شوروم، 1 کوکا کولا گودام اور 02 غیر قانونی کمرشل دکانیں مسمار کر دی،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بہاولپور بائ پاس روڈ عدیل شہزاد کی 3 دکانیں، بہاولپور روڈ نزد وسیب ہوٹل ملک ناصر اعوان اور بابر انصاری کی 6 دکانیں، بہاولپور روڈ جاوید اقبال کی 3 دکانیں، بہاولپور روڈ نزد وزیر آباد خلیل احمد اور مبشر خلیل کا کار کیریئر، بہاولپور روڈ نزد وزیر آباد محمد گلزار کا کار کیریئر، دنیا پور روڈ حاجی شوکت کا کوکا کولا گودام اور بہاولپور روڈ نزد شہباز پٹرولیم محمد جاوید اور محمد جمشید کی 2 غیر قانونی کمرشل دوکانیں اور جمشید عباس ولد غلام شبیر بہاولپور روڈ نزد وزیر آباد کی دوکانات کی بنیادیں مسمار کر دی جبکہ 1 غیر قانونی تعمیر شیڈ کو گرا دیا اور 3 موقع پر جاری تعمیراتی کام کو رکوا دیا گیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی،جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمرشلائزیشن محمد رضوان منشا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکی شہزاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ محمد سعید اختر، سپریڈنٹ انفورسمنٹ کونین بخاری، متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز، پولیس نفری، ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ ان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں