26

ملتان،فوڈ اتھارٹی کا ہسپتال کنٹین،پاپڑ فیکٹری، بیکریز اور سپر سٹورز کو جرمانہ،معروف ریسٹورنٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند


ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،ملتان اور خانیوال میں کارروائیاں،معروف ریسٹورنٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، ہسپتال کنٹین، پاپڑ فیکٹری، بیکریز اور سپر سٹورز کو 85,000 روپے کے جرمانے عائد کئے،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ملتان میں بیکری کو 35 ہزار جبکہ ریسٹورنٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،پروسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی پر معروف برانڈ کے ریسٹورنٹ کو بہتری تک پروڈکشن بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سٹوریج ایریا میں جانوروں کی باقیات، حشرات کی موجودگی پر بیکری کو بھاری جرمانہ کیا گیا،برتنوں کی صفائی کیلئے سرف کا استعمال، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھا گیا۔ پاپڑ کی تیاری میں کھلے رنگ، میٹھا سوڈا استعمال کرنے پر سنیکس یونٹ کو جرمانہ عائد کیا گیا،ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر 2 کریانہ سٹورز کو 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،اس کے علاوہ خانیوال میں سول ہسپتال کی کنٹین کو چائے اور دیگر خوراک کی تیاری میں ملاوٹی دودھ کا استعمال کرنے، آئل تبدیل نہ کرنے، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں