16

ملتان،فٹ بال کے فروغ کیلئے بیمثال خدمات انجام دینے پرسپورٹس آرگنائزر میاں محمد جاوید قریشی کو نشان فٹ بال ایوارڈ دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)فٹ بال کے فروغ کیلئے بیمثال خدمات انجام دینے پر ملتان کے نامور سپورٹس آرگنائزر میاں محمد جاوید قریشی کو نشان فٹ بال ایوارڈ دیا گیا،میاں محمد جاوید قریشی کو یہ خصوصی ایوارڈ عید ملن پارٹی کے دوران وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر ۔ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے انٹر نیشنل فٹ بالر رانا باقر علی اور سیکرٹری پی ایف ایف رانا نوید اکرم نے دیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ میاں محمد جاوید قریشی کی فٹ بال کے فروغ کیلئے خدمات کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔ایبٹ آباد میں منعقدہ حالیہ قومی انڈر23 فٹ بال کپ کے دوران میاں محمد جاوید قریشی کی خدمات کو ملک بھر سے آئے ہوئے آفیشلز نے کیا تھا جس پر انہیں نشان فٹ بال ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی نے کہا کہ میاں محمد جاوید قریشی ملتان میں فٹ بال کے فروغ کی ایسی پہچان بن چکے ہیں کہ ملک کے کسی حصہ میں ملتان اور فٹ بال کا نام لیا جائے تو سب میاں محمد جاوید قریشی کی اس کھیل کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف بھی ضرور کرتے ہیں،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم۔نے کہا کہ میاں جاوید قریشی کی فٹ بال کے فروغ کیلئے خدمات واقعی بیمثال ہیں اور وہ نشان فٹ بال ایوارڈ کے حقدار تھے۔سیکرٹری پی ایف ایف رانا نوید اکرم نے کہا کہ میاں محمد جاوید قریشی کو نشان فٹ بال ایوارڈ ملنا نہ صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب بھر کے سپورٹس آرگنائزرز کی بھی حوصلہ افزائی ہے،رانا باقر علی نے کہا میاں محمد جاوید قریشی نے بحیثیت صدر ڈی ایف اے نہ صرف کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دیا بلکہ انٹرنیشنل فٹ بالرز کی عزت افزائی میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔بعدازاں میاں محمد جاوید قریشی نے عید ملن کیک کاٹا اور بار بی کیو دعوت اور میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا۔یہ تقریب میں عمائدین شہر اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں