10

ملتان،فیز1 ایم اے جناح روڈ اور فیز2 سدرن بائی پاس پر شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ آفیشلز کوآپریٹو ہائوس بلڈنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان کے زیراہتمام وزیراعظم پاکستان عمران خان کلین گرین پاکستان ویژن کے مطابق فیز 1ایم اے جناح روڑ اور فیز2سدن بائی پاس میں تقریب منعقد ہوئی،جس میں درخت لگانے کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے ندیم قریشی، میاں عبدالغفورڈپٹی رجسٹرارکواپریٹوسوسائیٹیزملتان ڈویثرن،ڈپٹی میئرمنور احسان قریشی سوسائٹی صدر شیخ فہیم،سیکرٹری ملک رمضان ارائیں،نائب صدر طاہر ریاض قریشی،ملک منصور لابر ودیگر عہدیداران کے ہمراہ کیا،اس موقع پر کمیٹی کے ممبران نے بھرپوربڑی تعداد میں الاٹیان کے ساتھ شرکت کی،میاں عبدالغفور نے کہا کہ وزیراعظم مہم شجرکاری کے حوالے سے سوسائٹی کے کرداراور ہزاروں کی تعدادمیں پودے لگانے کا اعلان کرتے ہیں ،کالونی میں پہلے سے لگے پودوں کی دیکھ کر خوشی اظہار کیا اور اس عظم کا اعادہ بھی کیاجائے،ملک سر سبز بنانے میں کوئی کسر نہیں رکھیں گے اور اپنی سوسائٹی کے دونوں فیززکو مکمل گرین انیڈ کلین کریں گے،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی کے اس دور میں درخت لگانا بھی وقت کی ضرورت ہے اور سنت نبوی ﷺبھی ہے درخت لگانے سے آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے،یہ فریضہ ہم سب پاکستانیوں کا ہے اب درخت لگنے کا سلسلہ جاری رہے گا،جلد پاکستان سرسبز ہوگا لوگوںکو روز گار ملے گا یہ مہنگائی کا طوفان ختم ہوجائے گا ہماری حکومت اپنے وعدے پورے کریگی جس سے روشن ہو گا پاکستان آخر میں خصوصی دعا کی گئی،گورنمنٹ آفیشلز کوآپریٹو ہائوس بلڈنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان کے زیراہتمام وزیراعظم پاکستان کلین گرین کے حوالے سے میاں عبدالغفور،ندیم قریشی،منور احسان قریشی سوسائٹی صدر شیخ فہیم، رمضان ارائیں،طاہر ریاض قریشی، ملک منصور لابر نے افتتاح کیا، جبکہ ساتھیوں کے ہمراہ پودے لگانے کے بعد دعا بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں