17

ملتان،فیڈرز، گرڈ سٹیشنوں کی سالانہ مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی 31جولائی کو پانچ بجے صبح سے نو بجے صبح تک بند رہے گی

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز، گرڈ سٹیشنوں کی ششماہی اور سالانہ مرمت اورضروری دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی31جولائی 2021 کوپانچ بجے صبح سے نو بجے صبح تک بند رہے گی،اس بندش سے ملتان سرکل کے 11 کے وی پیر حسن سوالی،رنگیل پور،الجیلان،اولڈ شجاع آباد روڈ،نیو فاروق پورہ،لابر، ایم این ایس، اشفاق حمید شہید،کڈنی سنٹر ٹو،شبیر فیڈزاور نیو بہاؤالدین فیڈرز متاثرہوں گے۔این ٹی ڈی سی کے 220کے وی بہاولپور۔11گرڈ سٹیشن میں ضروری مرمت کے سلسلہ میں آج 31جولائی کو میپکو کے 13گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی چھ بجے صبح سے ایک بجے دوپہر کے دوران وقفہ وقفہ سے بند رہے گی اس بندش سے 132کے وی بہاولپور، بغداد، لودہراں،جلال پور، احمد پور، سمہ سٹہ، اوچ شریف، یزمان، بہاولپور کینٹ، میران پور، مبارک پوراور ہیڈ راجکاں جبکہ 66KVاوچ شریف گرڈاسٹیشن سے منسلک فیڈرز متاثرہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں