7

ملتان،قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت تین پارکس کی بحالی اور تعمیر و ترقی کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ شہر میں قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی سمیت تین پارکوں کی بحالی اور تعمیر وترقی کا فیصلہ کر لیا ہے،قلعہ کی بحالی پر دو کروڑ اسی لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے،اس کے ساتھ ساتھ شاہ رکن عالم میں پانچ پارکوں کی بحالی اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے،اس کے ساتھ ساتھ میاواکی جنگل میں بھی شجر کاری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،پودوں کی تزئین و آرائش اور پارک کو بہترین حالت میں بحال کیا جا رہا ہے،جس کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں،کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار میاواکی جنگل،وہاڑی چوک اور نانڈلہ چوک گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی بھی ہمراہ تھے،اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی اور خوبصورتی پر بھرپور اقدامات کرے گا،لینئرپارک،مظفرآباد پارک اور دیگر پارکوں میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہے،اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کے معیار کو ترجیح دے رہے ہیں،شفاف انداز سے ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا،گرین بیلٹس پر لگائے گئے بڑی تعداد میں درختوں کی آبیاری ممکن بنا رہے ہیں،گرین بیلٹس پر مالی پودوں کی تزئین و آرائش میں مصروف ہیں شہر کی تمام شاہراہوں چوکوں اور گرین بیلٹس پر شجر کاری کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں