17

ملتان،سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ کا قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر میں جشن آزادی اور مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پچاس ہزار سے زائد درختوں کی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے،ملتان شہر کی تمام گرین بیلٹس ،سڑکوں اور پارکوں میں بھرپور درخت لگائے جائیں گے،وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شجر کاری کے سلسلے کو بھرپور انداز میں جاری رکھے گے،پارکوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے پُر عزم ہیں،اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کے ہمراہ قلعہ کہنہ پر پودہ لگانے کے موقع پر کیا ،اُنھوں نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے،پی ایچ اے ملتان دسمبر تک بھرپور شجرکاری جاری رکھے گا،تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو اس مہم میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقامی درختوں کے ساتھ ساتھ دیگر درختوں کی شجر کاری کو بھی یقینی بنا رہے ہیں،گرین بیلٹس پر بھی شجر کاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ پودوں کی شجر کاری کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،پارکوں میں سہولیات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں،شہر کی تمام مقامات پر درختوں کی شجرکاری کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں