6

ملتان،لیاقت علی چٹھہ کا ہائوسنگ آفس کا دورہ،شجرکاری مہم کا افتتاح


ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنائیں گے،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،موجودہ دور میں درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،انتظامی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سائلین کی شکایات اور درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے،تمام آفیسران و ملازمین عوامی خدمت کو شعار بنائیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار معروف تاجر میاں مشتاق اور بیرسٹر احمد ساہی اور سید منیر حیدر کے ہمراہ ہاؤسنگ دفتر میں شجر کاری کے موقع پر کیا،سیکرٹر ی ہاؤسنگ نے دفاتر کا دورہ کیا اور احکامات جاری کئے،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری آصف رؤف،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ملک محمد سمیع،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور تمام سیکشن آفیسران موجود تھے،سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ ریڈ ٹیپ چکر کا خاتمہ کریں گے،تمام سرگرمیوں کو بروقت مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،کسی بھی کام میں غفلت اور دیری برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ دفتر میں آنے والے سائلین کو باعزت انداز سے ڈیل کیا جائے،تمام ملازمین وقت کی پابندی کریں،دفتر میں پودوں کی شجرکاری اور پر بھر پور توجہ دی جائے،جنوبی پنجاب میں جاری واسا، پی ایچ اے اور دیگر ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں