9

ملتان،محرم الحرام پر جلوس روٹس سے تاریں ہٹانے، ٹرانسفارمرز بیلنس کرنے اور نئی تاروں کی تنصیب کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر میپکو ریجن میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس سے تاریں ہٹانے، ٹرانسفارمرز بیلنس کرنے اور نئی تاروں کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر نگرانی آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرزاور متعلقہ آپریشن ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز نے 9 آپریشن سرکلوں میں محرم الحرام کے روٹس، امام بارگاہوں سے منسلک فیڈرز اور تعزیوں کی گزرگاہوں پر سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور تاریں ہٹانے، ٹرانسفارمرز بیلنس کرنے اور نئی تاروں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے،میپکو ریجن میں سیکڑوں مقامات کی نشاندہی کرکے لائن سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر سب ڈویژنوں کی ٹیمیں ہمراہ رکھی جائیں اور عزاداران کونسل کے اراکین سے رابطہ رکھاجائے،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے سب ڈویژنوں میں ایمرجنسی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں تیار رکھی جائیں،دریں اثنا قائمقام سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل شمس الحق، ایکسین ڈی جی خان ڈویژن شیراز غفور، ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالغفاربرمانی اور ایکسین راجن پور ڈویژن ذاکر حسین ڈاہانی نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور عزاداران کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں