10

ملتان،محرم الحرام پر سول ڈیفنس اور ریسکیو جوان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار

ملتان(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کے موقع پر سول ڈیفنس اور ریسکیو جوان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں،9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے دوران ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے قائم طبی میڈیکل کیمپس میں تعینات سول ڈیفنس اور ریسکیو اہکار عزاداروں کی بھرپور خدمت کرتے رہے اور فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے کوشاں رہے،سوشل میڈیا پر سول سوسائٹی نے ریسکیو اور سول ڈیفنس کے ان جوانوں کو کڑی دھوپ میں بے لوث خدمت فراہم کرنے پر سراہا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام محکموں کو 9 محرم الحرام پر مثالی سروسز فراہم کرنے پر شاباش دیتے ہوئے 10 محرام الحرام کے موقع پر اسی جذبے سے کام کرنے کی توقع کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں