27

ملتان،محرم الحرام پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم،ماتمی جلوسوں اور مجالس کی براہ راست مانیٹرنگ کی جائیگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی چیکنگ کیلئے سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،جبکہ تمام اداروں کے فوکل پرسن کنٹرول روم میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے سول سوسائٹی اور علماءکرام سے مکمل رابطے میں ہیں اور جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہری محرم الحرام کے سلسلہ میں کوئی بھی شکایت یا اطلاع 0614500964 پر درج کرسکتے ہیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں