9

ملتان،محرم الحرام کے جلوس روٹس سمیت مخلتف علاقوں میں مین ہولز کی مرمت تیزی سے جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر واسا کی طرف سے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے سیوریج ڈویژنوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم اور گٹروں کی مرمت کا سلسلہ جاری ہے،تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے،منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مختلف سیوریج سب ڈویژنوں کی طرف سے اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق عیدگاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے جان محمد کالونی، منیر آباد نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حسین آگاہی چوک بازار ، نیو ملتان گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے زکریا ٹاؤن ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے جی بلاک شاہ رکن عالم کالونی،منظور آباد،شریف پورہ سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے علمدار چوک سورج میانی، غازی کالونی قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے نوید کالونی، رام کلی ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بلال چوک، پیر کالونی حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے جلیل آباد، اور گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے بستی خدا داد ، مشتاق کالونی کے علاقوں میں درجنوں مین ہولز کی ڈی سلٹنگ کی گئی جبکہ محرم روٹس پر مین ہولز کی مرمت اور تبدیلی کا عمل مکمل کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی،جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کروانے اور لائسنس داروں اور عزاداروں سے مکمل رابطے میں رہنےکی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں