11

ملتان،محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اوربجلی چوری میں ملوث 4 میٹرریڈرز معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل خالد محمود نے بجلی چوری میں ملوث ہونے،محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 4 میٹرریڈرز کو معطل کردیا ہے اور انہیں فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،معطل ہونے والے میٹرریڈرز میں ممتازآبادسب ڈویژن کے میٹرریڈر کامران احمد شبیر، ولایت آبادسب ڈویژن کے میٹرریڈر یاسر آزاد، گلبرگ سب ڈویژن کے میٹرریڈرز شبیراحمد اور پرویزاحمد شامل ہیں،چاروں میٹرریڈرز کو ملتان سرکل سرویلنس ٹیم کی رپورٹ پر معطل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں