4

ملتان،محکمہ زراعت کے کمپلیکس میں اربن فاریسٹ کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے محکمہ زراعت کے کمپلیکس میں پودا لگا کر اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ اربن فاریسٹ کے ذریعے شہری علاقوں کا درجہ حرارت کم کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے محکمہ زراعت کے کمپلیکس میں پودا لگا کر اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا،اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، سیکرٹری جنگلات سرفراز حسین خان،ایڈیشنل سیکرٹریز زراعت بارک اللہ خان،سید نوید عالم سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے،وزیر اعظم کا 10 بلین ٹری سونامی نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کیلئے بھی ایک گیم چینجر ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ اربن فاریسٹ کے تحت تیزی سے بڑھنے والی لوکل اقسام کے درخت اور پھلدار پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے۔اربن فاریسٹ کے ذریعے شہری علاقوں کا درجہ حرارت کم کیا جائے گا۔موثر اقدامات کے باعث جنگلات کے رقبہ میں اضافہ ہونا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ نسل نو کوصاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔شجرکاری مہم کسان اور ماحول دوست پالیسی کا عکاس ہے۔جنوبی پنجاب کے تمام محکموں کو شجرکاری مہم کے تحت ٹاسک سونپ دئے گئے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بتایا کہ ملتان میں محکمہ زراعت نے اربن فاریسٹ کے تحت ایک ایکڑ میں کیکر،جامن،بکائن،شریں،توت،کچنار اوربوہڑ کے 2000 پودے لگا ئے ہیں۔ اربن فاریسٹیشن کیلئے بہاولپور اور وہاڑی میں بھی ایک ایک ایکڑ میں درخت لگائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں