16

ملتان،محکمہ سپورٹس کو انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی ہدایت جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلع میں ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیکر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ سپورٹس کو انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے طلباءاور مختلف کلبز کے نوجوانوں کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی حکمت عملی تیار کی جائے،تاکہ کرکٹ کے حوالے سے ذرخیز اس دھرتی سے قومی کرکٹرز سامنے لائے جاسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمد انیس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالصبور بھی شریک تھے،جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے مقامی کرکٹ کے فروع کے حوالے سے تجاویز پیش کیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاسں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں، کرکٹ کلبز اور ٹیلنٹ ہنٹ کی مدد سے مختلف کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیمز تشکیل دی جائیں اور جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کی معیاری تربیت اور کوچنگ کیمپس کے بعد ضلع لیول پر انڈر 19 چیمپئن شپ کرائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مثالی فیملی تفریح گاہوں کے قیام کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے شہر کے مختلف پارکس میں واکنگ ٹریکس اور گرین بیلٹس سمیت اوپن ائیر ایریاز بھی بنانے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے،اجلاس میں چیئرمین جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ انیس نے پارکس اور کرکٹ گراو¿نڈز کی اپ گریڈیشن کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں