5

ملتان،محکمہ شماریات پنجاب کے زیر اہتمام ترقیاتی محکوموں کے افسران کیلئے تربیتی سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کے موثر استعمال کیلئے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئےمحکمہ شماریات نےعوامی مسائل پر مبنی سکیموں کی نشاندہی کا سروے مکمل کرلیا،اس سلسلے میں محکمہ شماریات پنجاب کے زیر اہتمام ترقیاتی محکوموں کے افسران کا تربیتی سیمینار منعقد ہوا،جس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف پر مشتمل ریسرچ ڈیٹا اکٹھا گیا ہے،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی کے خواہاں ہیں،اس خطے کی عوام کے اصل مسائل کا حل وسائل کا درست استعمال ہے،محکمہ شماریات کا سروے حقیقی مسائل کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگا،ڈائیریکٹر محکمہ شماریات ہیڈکوارٹر پنجاب شمس الہدیٰ نے کہا کہ قومی تعمیر نو کے محکمے انڈیکیٹر سروے میں شامل سکیموں کو ترجیح دینگے،54000 گھروں میں جاکر 211 انڈیکٹر پر ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے،ریسرچ ڈیٹا حکومتی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پالیسی میں استعمال کیا جائے گا،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ شماریات محمد حسنین حیدر، قومی ترقی کے محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں