7

ملتان،مضر صحت 25 ہزار لٹر آئل اور 250 لٹر دودھ تلف،2 لاکھ سے زائد جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب کردیا،جانوروں کی آلائشوں سے بنے25 ہزار لٹر کوکنگ آئل کو تلف کیا اور ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ، 250 لٹرجعلی دودھ تلف، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 2لاکھ 81ہزار500 روپے کے جرمانے عائد،283شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کئے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ملتان،ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے356فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈپوائنٹس کو2لاکھ 81ہزار 500روپے کے جرمانے عائد جبکہ283شاپس مالکان کووارننگ نوٹسز جاری کئے،تفصیلات کے مطابق ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر علی الصبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے25 ہزار لٹر آلائشوں سے تیار کوکنگ آئل تلف کر دیا گیا،اڈا لاڑ ،شیر شاہ کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی سربراہی میں ناقص آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ۔فیکٹری کو پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کے تحت اصلاح تک بندکردیا گیا،زہریلے آئل کو شہر بھر میں نمکو،پاپڑ فیکٹریوں اور ریستوران پر سپلائی کیا جانا تھا۔15 ہزار لٹر کروڈآئل جبکہ 10 ہزار لیٹر تیار شدہ آئل کے ٹینکرز کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا،کوکنگ آئل کو بلیچنگ سے صاف کرکے تیار کیا گیا تھا،آلائشوں سے بنے آئل سے کینسر،دل اور جگر کے مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے،اس کے علاوہ ڈیری سیفٹی ٹیم نے بہاولپور اور رحیم یار خان میں کارروائی کرتے ہوئے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا، کارروائی  امین گڑھ روڈ اورحسینی چوک پر کی گئی، مضر صحت اجزاء سے تیار کیا گیا250 لٹر جعلی دودھ تلف کردیا گیا،دودھ کو لیکٹوسکن مشین کے زریعے سے چیک کیا گیا۔دودھ میں پانی اور فیٹ کی کمی پائی گئی،مضر صحت دودھ بہاولپور اوررحیم یار خان کے مضافاتی علاقوں میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھاتلف کئے گئے دودھ پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں