7

ملتان،مقامی مدرسہ قاسم العلوم میں روڈ سیفٹی بارے سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس پی پٹرولنگ پولیس ہما نصیب نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی نہ ہونےاور غفلت کی وجہ سے سڑکوں پر جان لیوا حادثات ہوتے ہیں ٹریفک قوانین اور اصولوں سےاگائی نہ ہوناحادثات کی بڑی وجہ ہے،تفصیل کےمطابق پی ایچ پی ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم کا مقامی مدرسہ قاسم العلوم میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں طلبا اوراساتذہ کی کثیرتعدادنےشرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےاسسٹنٹ سب انسپکٹر جاویداقبال عاربی نےطلبا کو روڈ سیفٹی وٹریفک رولز،کورونا وائرس اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کےمتعلق آگاہی لیکچر دیتے ہوئےکہا کہ انسان اپنی جلد بازی اور متلون مزاجی سےبہت سےاعلیٰ مقامات کھودیتا ہے،جسکا اسے خود بھی ادارک نہیں ہوتا،تاریخ کے اوراق ایسی بےشمار مثالوں سےبھرے پڑے ہیں،جہاں انسان فاتح ہونے کے بجائے شکست سےہمکنار ہوا ہے،سڑک پرانسان صبروبرداشت کا دامن ہمیشہ ہاتھ سےچھوڑتا آیا ہے،جبکہ انسان کی عظمت اسکےاحسان نیکی درگزراورعفو کی اعلیٰ روش میں پوشیدہ ہے،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے کےنقصانات اور ہیلمٹ وسیٹ بیلٹ کےفوائد بھی بتائےاور غلط سائڈ سےیوٹرن لینےسےبھی ہمیشہ اجتناب کریں،۔ہیلپ لائن 1124سےکسی بھی وقت مدد لی جا سکتی ہے۔سمینار سےخطاب کرتے ہوئے قاسم العلوم مدرسہ کے مولانا حبیب الرحمان نے پٹرولنگ پولیس کےموبائل ایجوکیشن یونٹ کےروڈسیفٹی مشین کو سراہتے ہوئےاسکا دائرہ کارمزید وسیع کرنےکی اپیل کی ہے،اوراخرمیں روڈ سیفٹی سےمتعلق معلوماتی پمفلیٹ بھی تقسیم کئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں