13

ملتان،ممکنہ سیلابی صورتحال بارے جائزہ اجلاس،حفاظتی بندوں کی انسپکشن اور تجاوزات کے خاتمے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ آبپاشی کو حفاظتی بندوں کی بھرپور انسپکشن اور تجاوزات آپریشن کا حکم بھی جاری کیا ہے،انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں سے نقل مکانی اور مشینری کی دستیابی کا پلان تیار رکھا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سیلاب کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں اور تمام دریاوں میں بہائو معمول پر ہے، تاہم انتظامیہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہے،جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اپنی مشینری کو فعال رکھتے ہوئے سانپ کاٹے کی ویکسین اور مویشیوں کے چارے کا وافر سٹاک رکھیں،جبکہ ریسکیو سمیت ایمرجنسی ادارے موک ایکسائیز جاری رکھیں،کمشنر نے ہدایت کی کہ شدید بارشوں کے پیش نظر واسا ڈسپوزل ا سٹیشنز کو مکمل فعال رکھا جائے،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب اور مون سون کے سلسلے میں مکمل تیار ہے اور سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر اور آگاہی دینے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے،علی شہزاد نے کہاکہ دریائی صورتحال معمول پر ہونے کے باوجود ایمرجنسی پلان مکمل تیار ہے،اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں سیلاب کے حوالے سے تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں