12

ملتان،منطور شدہ عمارت گرانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی اور انسپکٹر محمد ذیشان معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا ایم اے جناح روڈ پر غلط گہرائی کرنے اور عوامی احتجاج پر سخت نوٹس،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی اے محمدآفاق بھٹی اور متعلقہ انسپکٹر محمد ذیشان کو معطل کر دیا گیا،انکوائری کے آرڈر جاری کر دیئے گئے،تفصیل کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے منظور شدہ عمارت کو گرا دیا،جس کے نتیجے میں بلڈنگ مالکان نے ایم ڈی اے کے خلاف احتجاج بھی کیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور متعلقہ انسپکٹر محمد ذیشان کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے،جبکہ انکوائری کے آرڈر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ ایم ڈی اے بائی لاز پر عمل درآمد کرنے والے شہری کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے،اپنے ادارے کے کسی اہلکار کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کسی شہری کو ناحق تنگ کرے،اس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری ہوگی اور جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ محسن رضا کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں