15

ملتان،منڈیوں میں سبزی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،شہری پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نا اہلی کی قیمت ادا کرنے پر مجبور

ملتان میں آج سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے،ملتان کی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،مہنگائی کے ستائے شہری پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نا اہلی کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں،ملتان کی منڈیوں میں آلو 60 روپے، بیگن 60 روپے، بند گوبھی 33 روپے، شملہ مرچ 88 روپے، اروی 55 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں،جبکہ ٹماٹر 72 روپے، سبز مرچ 100 روپے، پیاز 35 روپے، پھول گوبھی 88 روپے، مٹر 186 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں،لیموں 100 روپے، توری 18 روپے، ادرک چائنا 475 روپے، لہسن 186 روپے فی کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں،کھیرے 22 روپے، پالک 33، گھیا کدو 20 روپے، گوار کی پھیلاں 66، ٹینڈا 66 اور کریلا 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں،جبکہ دوسری جانب پھلوں کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،آم چونسہ 100 روپے ، آم انور لٹور 120 روپے، آڑو 132 روپے، چیری 210 روپے کلو، کیلا 66 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں،خوبانی 176 روپے، تربوز 33 روپے، گرما 55 روپے، آم سندھڑی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا،انار دیسی 200 روپے، آم دسہری 77 روپے، سیب کالا کولو 132 روپے اور انگور فارمی 88 فی کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں،فالسہ 132 روپے، مٹھا 82 روپے، ڈوکہ 165 روپے، جامن 165 روپے، الیچی 298 روپے، کلاچی 33 روپے اور آلو بخارہ 165 روپے میں دستیاب ہیں،ملتان میں گوشت کے نرخ بھی زیادہ ہیں،مٹن 1350، بیف 540 ، مچھلی 360 اور برائلر گوشت 254 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے،جبکہ اوپن مارکیٹ میں چکن ہول سیل میں 290 روپے تک فروخت ہو رہا ہے،انڈے 177 روپے فی درجن کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں