22

ملتان،موضع بھینی کی مختلف آبادیوں میں گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے موضع بھینی کی مختلف آبادیوں کی سہولت کیلئے تین کروڑ روپے مالیت سے گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ کاافتتاح کیا،اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے درینہ مطالبات کے لئے اقدامات کررہی ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے حالیہ مہنگائی سابق دورمیں میں مسلسل عوام کے نام پرقرضہ لیا جانا ہے،سابق حکومت نے بجلی کے ایسے مہنگے معاہدے کئے ہیں کہ عوام کو سولر کی جانب جاناپڑے گا،جہاں سے وہ فری کی بجلی اپنے گھروں میں چلاسکتے ہیں میری وزارت نے ملتان کو ان شہروں میں شامل کیا ہوا ہے،جہاں توانائی کیلئے عوام کو سولر پرمنتقل کرنے کیلئے جس حدتک ممکن ہوا مدد فراہم کریں گے،سال میں گیارہ مہینہ سورج سے بجلی حاصل کی جاسکتی ہے صرف 20 دسمبر سے 20جنوری تک پنجاب کی عوام کو دھند کاسامنارہتاہے سولرپرمنتقلی سے ہی ہمیں سستی بجلی فراہم ہوسکتی ہے،اس موقع پر ملک طارق آرائیں،ملک عبدالرئوف آرائیں،راناعمران شمشاد،اقبال عاربی،چوہدری عزیزالرحمان،چوہدری بشیراحمدآرائیں، چوہدری ابراہیم آرائیں،ملک زاہدآرائیں،چوہدری زید،چوہدری ایوب سمیت دیگرہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں