18

ملتان،موٹر سائیکل سوار میاں بیوی گڑھے میں گر گئے،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں کراؤن فیلیئر سے گڑھا پڑنے سے میاں بیوی موٹر سائیکل سمیت گرگئے،ریسکیو نے زخمی حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا،پیراں غائب روڈ پر گزشتہ روز بارش کے باعث اچانک 30 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، جس پر وہاں سے گزرنے والے میاں بیوی موٹر سائیکل سمیت گہرے گڑھے میں گر گئے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور کرین کی مدد سے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد میاں بیوی کو زخمی حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا، جس پر شہریوں نے بھی ریسکیو حکام کو اچھے آپریشن پر داد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں