7

ملتان،موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازع پر دکاندار کی فائرنگ،ایک جاں بحق،2زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازع پر دکاندار نے فائرنگ کرکے تین بہن بھائیوں کو مضروب کردیا،ایک جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے مین مارکیٹ سبزی والی گلی کے رہائشی اور کریانہ سٹور مالک زبیر ولد شبیر احمد نے کپڑے کے دکاندار سعید کو دکان کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کیا جس پر توتکرار ہوئی اور طیش میں آکر سعید نے گھر گھس کر فائرنگ کی،جس سے زبیر موقع پر جاں بحق ہو گیا اور زبیر کی ہمشیرہ زہرہ اور بھائی حمزہ شدید زخمی ہو گئے،سعید موقع واردات سے فرار ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی جبکہ ادھر اطلاع ملنے پر آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ اور انجمن تاجران دہلی گیٹ کے صدر صبغت اللہ موقع پر پہنچ گئے اور اس افسوسناک واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا انہوں نے مضروب خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے قیمتی جان کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور تاجروں کے ہمراہ امن و امان کے قیام اور علاقہ کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں