6

ملتان،میاں چنوں،دنیاپور،شجاع آباد میں وارداتیں،لاکھوں کا نقصان

ملتان،میاں چنوں،دنیاپور،شجاع آباد کے علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان‘ پولیس کا مقدمات درج کرنے پر اکتفا‘ شہریوں کا احتجاج،ملتان میں شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی میٹرو سٹیشن کے قریب دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر مشروب ساز کمپنی کے دو ڈیلرز سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،ملتان تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد محمد فیصل کے گھر سے نقدی و زیوارات کل مالیت 5 لاکھ 60 ہزار رو پے چوری کر کے لے گئے،تھانہ گلگشت کے علاقہ میں تین نا معلوم مسلح افراد ماجد کی فارمیسی میں داخل ہو ئے ملازمین کو یرغمال بنا کر دکان سے سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،مخدوم رشید میں حشمت کے گھر سے 5 بکرے چوری ہوگئے،جبکہ اسی علاقے میں نا معلوم افراد مجاہد کے گھر سے 3 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے،سلیم کے گھر سے اسکی گائے چوری ہو گئی،جبکہ غلام مصطفیٰ کے رقبے سے نا معلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نا معلوم افرادموٹرسائیکل سوار عباس اور اسکی اہلیہ سے پرس چھین کر فرار ہو گئے،جس میں 4 تولہ سونا تھا،کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد حساس ادارے کے ملازم غنی کے گھر کے تالے تو ڑ کر گھریلو سامان مالیتی 70 ہزار رو پے لوٹ کر فرار ہو گئے،میاں چنوںکے علاقے چک نمبر 125پندرہ ایل کا رہائشی محمد سلیم ولد محمد بوٹا اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر سے دوائی لے کر واپس اپنے گاوں جارہے تھے کہ خورشید ٹاون کے قریب چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر روک کر 125موٹر سائیکل دو عدد موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،جبکہ ایک اور واردات میں چور نواحی گاؤں 50 پندرہ ایل خانسر کے رہائشی کامران سرور نامی شخص کے گھر کے کمرے کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہوکر طلائی زیورات۔چالیس ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے تیسری واردات میں رات گئے نامعلوم چور فتح دین کالونی میں پانی والے پلانٹ کا پمپ چرا کر رفو چکر ہوگئے۔دنیاپور میں چار نامعلوم ڈاکو نواحی چک نمبر 13۔ایم مربع نمبر 6 کے رہائشی غلام فرید کے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور اہل خانہ پر اسلحہ تان کر ان کے گھر کی چابیاں طلب کیں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے غلام فرید اور اس کی بیوی پر تشدد بھی کیا ڈاکو کاشتکار کی جیب سے 2500 روپے جبکہ الماری میں رکھی 85000 روپے کی نقدی طلائی زیورات جن میں کانٹے اور ٹیکہ وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔شجاع آباد سے خبر نگار کے مطابق گزشتہ رات محمد کریم بخش اپنے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ میرن خان کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ہزاروں نقدی اور دو قیمتی موبائل فون چھین لئے اور موقع سے فرار ہوگئے،تھانہ راجہ رام پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں