13

ملتان،میپکو آفس میں 8 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے 8 افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں،ایکسین کنسٹرکشن میپکو بہاولنگر ڈویژن عبدالحفیظ بھٹی کو ایکسین آپریشن بہاولنگر ڈویژن اور ان کے پیشرو ایکسین محمد تنویرعابد کو ایکسین ایم اینڈ میپکو سرکل بہاولنگر تعینات کیا ہے،جبکہ ایکسین ایم اینڈ میپکو سرکل بہاولنگر منصف علی لغاری کو میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،ڈپٹی منیجر (پی ایم ایس اینڈ فورکارسٹ) میپکو ہیڈ کوارٹرسیف اللہ کلیم کو ایکسین (جی سی)ڈویژن میپکو ملتان اور ان کے پیشرو اور ایکسین جی سی ڈویژن محمد عارف وینس کو ڈپٹی منیجر (پی ایم ایس اینڈ فورکارسٹ) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاہے۔ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن ملتان محمد عمران کو پاک گیٹ سب ڈویژن اور ان کے پیشرو ایس ڈی او محمد شکیل پاشا کو حسن آبادسب ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،اسسٹنٹ منیجر (مینٹی نینس) میپکو سب ڈویژن وہاڑی عبیداللہ کو اسسٹنٹ منیجر (ٹرانسمیشن)میپکو سب ڈویژن وہاڑی اور لائن سپریٹنڈنٹ۔Iمیپکو شجاع آبادسب ڈویژن مبشر علی حسن کو قائمقام ایس ڈی او شجاع آبادسب ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں