15

ملتان،میپکو محکمانہ کیسز میں ایک ایکسین سمیت 4 اہلکاروں کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایکسین سمیت 4اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سابق ایکسین کوٹ چھٹہ ڈویژن محمد عاصم رشید کے خلاف الزام ثابت ہونے پردو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں،جبکہ لائن سپریٹنڈنٹ Iشاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان محمد بلال قریشی کی بطور قائمقام ایس ڈی او خانبیلہ اور گلشن اقبال سب ڈویژنوں میں دوران تعیناتی بننے والے کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔ قائمقام ایس ڈی او گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان منوراحمد اور کبیروالہ ڈویژن کے سابق اکاؤنٹس اسسٹنٹ محمد عمر نواز کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں