20

ملتان،میپکو ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد،نقدی اور موبائل فون چھین لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن کی ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد۔ مسلح افراد نے میپکو ٹیم کو یرغمال بنالیا،نقدی اور موبائل فونز چھین لئے، تھانہ چک بیدی میں مقدمہ درج کروادیاگیا،ایس ڈی او میپکو بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن محمد سعید کے مطابق میٹرانسپکٹر شاہد خان اورمیٹرریڈر غلام مصطفیٰ پر مشتمل نائٹ چیکنگ ٹیم سکنہ62ڈی پاکپتن میں زمان شاہ، سوار شاہ اور معراج شاہ کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،چوری پکڑنے کے بعد واپس آتے ہوئے تین مسلحہ اشخاص نے روک لیا اور موٹرسائیکل سے اتارکر کھیتوں میں لے گئے،دونوں اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورجیبوں سے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے اور بجلی چوری کے ثبوت ساتھ لے گئے۔ گشت پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو دیکھتے ہی تینوں اشخاص موقع سے فرارہوگئے۔ تھانہ چک بیدی میں شعیب شاہ، عمران شاہ، انتظار حسین کے خلاف بجلی چوری، کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں