19

ملتان،میپکو 9 ہزار 184 مستقل نادہندگان سے9 کروڑ33 لاکھ روپے وصول

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے مستقل نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9 ہزار 184نادہندگان سے9 کروڑ33 لاکھ روپے وصول کرلئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں سرکل، ڈویژنل اور سب ڈویژنل ٹیموں کا واجب الادا رقوم ادانہ کرنے والے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے،جولائی2021 کے دوران ریجن بھر میں مستقل نادہندگان سے واجبات/بقایاجات وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے،میپکو ملتان سرکل میں 2933نادہندگان سے3کروڑ52لاکھ روپے، ڈیرہ غازی خان سرکل میں 861نادہندگان سے 67 لاکھ70 ہزار روپے، وہاڑی سرکل میں 903ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ20لاکھ روپے، بہاولپور سرکل میں 1048افراد سے 81لاکھ60ہزارروپے، ساہیوال سرکل میں 1014 نادہندگان سے 82لاکھ 50ہزارروپے، رحیم یار خان سرکل میں 468ڈیفالٹرز سے 50لاکھ 20 ہزار روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 1119نادہندگان سے93لاکھ 20 ہزار روپے، بہاولنگر سرکل میں 382مستقل نادہندگان سے33لاکھ60ہزارروپے اور خانیوال سرکل میں 456مستقل نادہندگان سے51لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں