21

ملتان،میگا پراجیکٹس پر کام کا آغاز،زمین کے حصول کیلئے کروڑوں روپے مختص

ملتان میں میگا پراجیکٹس پر کام کے آغاز کے لئے لینڈ ایکویزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا،منصوبوں کے لئے زمین کے حصول کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ نادرہ آباد پھاٹک ریلوے لائن پر فلائی اوور تعمیر ہوگا،ڈپٹی کمشنر
نے کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر کے لئے352 مرلے زمین حاصل کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبے کے لئے 2ارب84 کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ لینڈایکویزیشن کے لئے سیکشن فور جاری کردیا گیا ہے،ملتان متی تل روڈ کو دورویہ کرنے پر95 کروڑ روپے لاگت آئے گی،منصوبے کے لئے سڑک کے دونوں طرف 38 مرلے پرائیویٹ اراضی حاصل کی جائے گی،زمین کے حصول کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا کہ شیر شاہ بائی پاس سے موٹروے تک سکندری کینال کے راستے روڈ تعمیر کیا جائے گا،اس منصوبے کے لئے7 ایکڑ سے زائد اراضی حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے،کوٹلہ تولے خان میں گرلز ہائی سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محلہ ہزاریاں میں ڈسپوزل اسٹیشن کی زمین کیلئے 2کروڑ16 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے سی صدر عدنان بدر اور ڈی ڈی پلاننگ عرفان انجم نے شرکت کی،اجلاس میں واسا، بلڈنگ،ہائی وے،میپکو، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی کی شرکت.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں