31

پولیس ملازمین کے پرانے کارڈز منسوخ، نئے سروس کارڈز بنوانے کی ہدایت

ملتان،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی ہدایت پر ملتان ریجن میں محکمہ پولیس کی طرف سے ہے،پولیس کارڈ کا نمونہ تبدیل کرکے پہلے سے موجود کارٖڈ منسوخ کردیا گیا، پولیس افسران و اہلکاروں کو نمونے کے مطابق سروس کارڈ بنوانے کی ہدایت کی گئی ہے،بغیر نمونہ کارڈ رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس سروس کارڈز تما م حاضر سروس افسران و اہلکاران سکیل 1تا16بشمول ایگزیکٹو، منسٹریل و مینویل سٹاف کے لئے لازمی ہے جبکہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو بھی نئے پولیس کارڈ جاری کئے جائیں گے واضح رہے کہ تمام سابق پولیس کارڈ منسوخ کردیئے گئے ہیں تمام عہدوں کے پولیس افسران کے پاس نئے کارڈ کا موجود ہونا ضروری ہے نئےکارڈ کی میعاد کا دورانیہ پانچ برس کے لیے ہوگالیکن رینک میں تبدیلی یا ٹرانسفر کی صورت میں نیا کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے کارڈگم ہونے کی صورت میں فورا تھانے میں رپٹ درج کروانا ہوگی تمام کارڈ پنجاب پولیس کی ملکیت ہوں گے کارڈز کی میعاد ختم ہونے پر ٹرانسفر،برخاست یا ریٹائرڈ ہونے کی صورت میں پولیس ملازم کا کارڈ وہاں جمع کروایا جائے گا جہاں سے جاری کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں