13

ملتان،نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد


ملتان(سٹاف رپورٹر)عوام کی سہولت کیلئے نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد باقاعدگی سے جاری ہے،وزارت داخلہ اور چیرمین نادرا طارق ملک کے احکامات کے تحت ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن میجر (ر) عمران علی خان کی سربراہی میں نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد باقاعدگی سے جاری ہے،اس ماہ ہونے والی ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں آج کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عبداللہ اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آپریشنز) محمد شاذر بھی موجود تھے،ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون پر صبح 11 بجے سے 1 بجے تک عوام کے مسائل سنے- ملتان ریجن کے مختلف شہروں سے عوام نے اپنے مسائل براہِ راست ڈائریکٹر جنرل سے ڈسکس کئے۔ مسائل کے حل کیلئے انہوں نے فوری طور پر متعلقہ افسر کو احکامات بھی جاری کئے،عوام نے چیئرمین نادرا کے ای ٹیلیفونک کچہری کے انعقاد کو خوب سراہا اور ایک احسن اقدام قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں