14

ملتان،نجی سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب،کیک کاٹا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)امیدوار ایم پی اے پی پی 215 سحرش رمضان تھہیم نے کہا ہے کہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،انہی طلباء و طالبات میں سے ہماری افواج کے ماتھے کا جھومر بنیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول میں بطور مہمانِ خصوصی اور جشن آزادی کی پروقار تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دنیابھر میں پاکستانی قوم ایک بہترین قوم مانی جاتی ہے جو ہماری آن بان شان ہے اور خدا کرے یہ تاقیامت شان سے قائم ودائم رہنے والی ہے.جشنِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، بعدازاں طلباء و طالبات نے رنگ برنگی جھنڈیاں اٹھاکر ملی نغمے اور ٹیبلوز پر بھرپور انداز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کے شرکاء کے دل جیت لیے تقریب میں معروف بزنس مین محمد رمضان تھہیم، پرنسپل سٹوڈنٹس ان ہائی سکول ارشد ملک، پرنسپل سٹی کالج محمود قریشی، پروفیسر مختار احمد شاہین، شفیق کاٹھیا، اشرف جیوا، سجاد بخاری، چوہدری وقار علی، نیاز حسین، حافظ مظہر و دیگر نے شرکت کرکے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں