15

ملتان،نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 3 سو کلو واٹ پر مبنی سولر پاور منصوبے کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 3 سو کلو واٹ پر مبنی سولر پاور پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منصوبے کا افتتاح کیا،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی،کمشنر ڈاکٹرارشاداحمد،ایم پی اے میاں طارق عبداللہ،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،ایم این اے ملک احمدحسن ڈیہڑ،وسیم خان بادوزئی،ملک سلیم بابر،ملک واصف مظہرراں،وائس چانسلرراناالطاف،پروفیسرڈاکٹر منصور اکبرکنڈی ،ایم ایس نشتر امجد چانڈیو اور ڈاکٹر مسعود ہراج اقبال عاربی ،ملک عبدالرئوف،ملک راشد سمیت دیگر موجود تھے،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سولر پراجیکٹ پر تین کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ سولر بجلی پر سات روپے فی یونٹ لاگت آئے گی،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ملک میں توانائی اور مہنگی بجلی سب سے بڑا ایشو ہے جس کے حل کیلئے پنجاب کو سولر صوبے کے طور پر متعارف کرانے جارہے ہیں،ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ گیارہ ہزار سکولز کو سولر پر منتقل کرچکے ہیں،جبکہ 2400 ہیلتھ یونٹ سولر پر منتقل کئے جارہے ہیں،صوبائی وزیر نے بتایا کہ 14 ڈسٹرکٹ ہسپتال بھی سولر پر منتقل ہو رہے ہیں،جبکہ زکریا یونیورسٹی میں سولر کے حوالے سے کلاسز کا آغاز بھی کیا جائے گا،ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو سولر پر شفٹ کرنے سے 1ارب کی بچت ہوگی اور سولر بجلی پر 7 روپے فی یونٹ لاگت آئے گی،اس موقع پر کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وی سی نشر یونیورسٹی کو نشتر کیلئے بہترین کام کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ نشتر کے کالج بلاکس کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لی اقدامات کی جا رہے ہیں،جبکہ نشتر کی سڑکوں کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کیا گیا ہے،ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لی ریذیڈینشل ٹاور اور پارکنگ پلازہ پہ کام کیا جائے گا،کمشنر نے کہا کہ نشتر ایمرجنسی کے توسیعی منصوبے پر کام کر رہے ہیں،جبکہ چلڈرن ہسپتال میں آو¿ٹ ڈور اور ایمرجنسی کی بلڈنگ کے لئے بھی کام کر رہے ہیں،اس موقع پر اراکین اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں