16

ملتان،نشتر ہسپتال میں نئی پناگاہ کے منصوبے پر کام کا آغاز،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر نشتر ہسپتال میں نئی پناگاہ کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ضلعی محکموں کے ہمراہ نشتر ہسپتال میں منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کی لاگت سے پناگاہ کا مکمل منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا،ابتدائی طور پر دو منزلہ پناگاہ میں ساڑھے 3 سو سے زائد افراد کی رہائش کی سہولت ہوگی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پناگاہ کے قیام سے مریضوں کے لواحقین اور بے گھر افراد مستفید ہونگے اور حکومت کی جانب سے انکو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جائیں گی،عامر کریم خاں نے اس موقع پر نشتر ہسپتال میں قائم مریضوں کیلئے فزیلیٹیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور بریفنگ لی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی پر حکومت کا خصوصی فوکس ہے،جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ نشتر ہسپتال میں قائم پناگاہ سے بے گھر مرد و خواتین کو ریلیف ملے گا،قبل ازیں ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو نے منصوبے پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں