11

ملتان،نقشبند کالونی میں سیوریج لائن اور کارپٹ روڈ کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی نواب ظہیر الدین علیزئی کے صاحبزادے ابراہیم خان علیزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوامی منصوبوں کوبروقت مکمل کر رہی ہے،پی پی 214میں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں،عوام کی سہولت کے لئے حلقہ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ ،قبرستانوں کی چار دیواری،ٹف ٹائلز ،میٹل اور کارپٹ روڈز کے جال بچھائے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نقشبند کالونی میں سیوریج لائن اور کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 50سال سے اس کالونی کے سیوریج مسائل عوام کے لئے وبال جان بنے ہوئے تھے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں،جس پرایم پی اے نواب ظہیر الدین علیزئی نے حلقہ کی عوام کی سہولت کے لئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور تقریبا 3کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے یہ منصوبے مکمل ہوں گے،افتتاحی تقریب کے موقع پر مظہر خان ملغانی، چوہدری محمد الیاس، زاہد اللہ چوہدری ،سمیع اللہ خان بادوزئی ،وقاص فرید قریشی، ملک رمضان مہوٹہ، حاجی اسعد،شیخ اشفاق ،شہزاد ملک،عزیزاللہ مہمند،رانا افتخار علی، عمران خاکوانی، عرفان خاکوانی ،آصف خان بادوزئی، حسنین شاہ بخاری، احمد خان پٹھان، راشد ملک، رضوان انصاری، رضوان وسیر، نزاکت ملک، ذیشان ملغانی ، احمد خان ملغانی، شعیب ملغانی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں