6

ملتان،نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی طرف سے ملتان پولیس میں نمایاں کارکردگی کے حامل افسران میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر اور ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر ان کے ہمراہ تھے،تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں ایسے افسران اور جوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور محکمہ کے وقارو سر بلندی کیلئے ان تھک محنت کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسر انعام اور ستائش کے مستحق ہیں،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے محکمہ پولیس میں دوران ڈیوٹی نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے اور سنگین نوعیت کے متعدد کیسز ٹریس کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے،ان افسران میں انسپکٹر بشیر احمد سی آئی اے، سب انسپکٹر رانا محمد صابر سی آئی اے، انچارج سی آر او برانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جاوید انصاری، ہیڈ کنسٹیبل محمد شاہد حفیظ، ارشاد علی، ساجد ممتاز، ہیڈ کنسٹیبل شاہد ریاض، کنسٹیبل مہران خالد، راشد محمود، امتیاز احمد، محمد عمران، محمد فہیم، مسعود اختر، محمد فرزند علی، خالد احمد، محمد زکریا، مغیث احمد اور کنسٹیبل عمران اسلم شامل ہیں،پولیس افسران نے سی پی او ملتان کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نئے عزم سے شہریوں کی حفاظت اور پولیس کے وقار کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں