5

ملتان،نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر تذلیل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملتان میں نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر تذلیل کرنے کا معاملہ پیش آیا،3 ملوث ملزم گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیتل ماری میں مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں غلام عباس، آصف اور اویس شامل ہیں،بقایا ملزمان بابر مرغی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ میں اغوا، دھمکیاں دینے، تذلیل کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں، ملزمان سے زنجیر بھی برآمد کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ندیم سہو نامی نوجوان کو بکر منڈی پل سیتل ماڑی سے اغواء کیا اور بہادر پور چوک کے قریب سے سلیم سہو نامی شخص کو اغوا کیا،جہاں سے وہ دونوں کو گوالا کالونی اویس عرف شادا کے بھانہ مویشی میں لے گئے اور گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد کیا اور زنجیر کھینچ کر تزلیل کرتے رہے اور ویڈیو بھی بنا کر اپلوڈ کرتے رہے،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے وقوع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا تھا،سی آئی اے سٹاف اور پی او سٹاف سمیت ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ ندیم سہو ملزمان کے پاس کام کرتا تھا اور ان کی ٹک ٹاک بناتا تھا، متاثرہ نے ملازمت چھوڑنے کے بعد ملزم کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی تھی،جس پر ملزم بابر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نے ندیم سہو اور سلیم سہو کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور تذلیل کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں