6

ملتان،نور محل میں روڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے سیمینار،سی پی او نے کارکردگی کے حامل ملازمین میں شیلڈز تقسیم کیں

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے نور محل میں روڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، سی پی او منیر مسعود مارتھ، سٹی پولیس آفیسر ملتان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سیمینار میں بلائنڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن، طلباء، سکالرز اور لوکل کمیونٹی سے کثیر افراد نے شرکت کی،سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے حادثات سے محفوظ رکھنا ہے،انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور پبلک تک ٹریفک پولیس ملتان کا پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،تقریب میں اچھی ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دینے پر انکی حوصلہ افزائی کے لئے ٹریفک اسٹاف میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں