12

ملتان،نکاسی آب کی سہولیات کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات تیز،چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کے منصوبے کیلئے 400 ملین کے فنڈز مختص

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کیجانب سے ملتان شہر میں نکاسی آب کی سہولیات کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات تیز کردئیے گئے،چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کے منصوبے کیلئے 400 ملین کے فنڈز مختص کئے گئے،ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اینڈ انوائرمنٹل امپرومنٹ کے منصوبے کی کل لاگت 3000 ملین ہے،میگا پروجیکٹ پر عمل درآمد کیلئے ٹینڈر کا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے،میگا پروجیکٹ کی تکمیل سے شہری علاقوں میں نکاسی آب کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی،ڈسپوزل اسٹیشن پر انوائرمنٹل امپرومنٹ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،منصوبے کی تکمیل سے چونگی نمبر 9، سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشنز پر ڈبل پمپنگ کا خاتمہ ہوگا،چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کو فل کیپسٹی پر چلایا جاسکے گا،ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ فنڈز ریلیز ہوتے ہی منصوبے پر تیزی سے کام شروع کردیا جائے گا،حکومت ملتان شہرمیں سیوریج واٹر سپلائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی بوسیدہ لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے،ملتان شہر کا سیوریج سسٹم کئی سال پرانا، کراؤن فیلیئر کا باعث ہے،بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی سے کراؤن فیلئیر کی شکایات کا تدارک ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں