13

ملتان،نیوزی لینڈ ٹیم کو شکست دینے پر مٹھائی تقسیم،کارکنوں کی پاکستان ٹیم کے حق میں بھرپور نعرے بازی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملک ارشد اقبال بھٹہ نے نیوزی لینڈ ٹیم کو شکست دینے پر مٹھائی تقسیم کی،کارکنوں کی پاکستان ٹیم کے حق میں بھرپور نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں نیوزی لینڈ سے شاندار فتح پر اللہ تعالی شکر ادا کرتے ہوئے قوم کو دلی مبارک باد پیش کی،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے “نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی میں بحفاظت” ان کے “گھر” تک پہنچا کران کے سکیورٹی کے مسئلے کو بھی ہمیشہ کیلئے حل کردیا ہے، پوری ٹیم نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزسیکرٹریٹ چوک شاہ عباس میں پارٹی کارکنوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے جیت کی خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کارکنوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم زندہ باد اور ملک ارشد اقبال بھٹہ زندہ باد کے بھرپور نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں